Thursday, March 28, 2024

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید
October 10, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) - بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں قابض فوج نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، دونوں نوجوانوں کو علاقے کے محاصرے اور تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔

بھارتی فورسز نے رات گئے آپریشن شروع کیا، آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔