Saturday, July 27, 2024

بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے مشق کے آغاز پر ہی ٹکرا گئے

بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے مشق کے آغاز پر ہی ٹکرا گئے
January 28, 2023 ویب ڈیسک

نیو دہلی (92 نیوز) - بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے ایس یو 30 اور میراج مشق کے آغاز پر ہی ٹکرا گئے۔

حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

ایک اور حادثے میں بھارتی ہیلی کاپٹر بھی گر کر تباہ ہو گیا، لگاتار فضائی حادثوں سے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے۔

کانگریس ترجمان پون کھیرا نے بی جے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔