Saturday, May 4, 2024

بھارتی فوج کی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشتگردی، 4 کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشتگردی، 4 کشمیری نوجوان شہید
October 5, 2022 ویب ڈیسک

سرینگر (کے ایم ایس) - بھارتی فوج کی غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کشمیر کے علاقہ دریچ میں تین اور ضلع شوپیاں میں ایک نوجوان کو شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک دونوں مقامات پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔