Thursday, April 25, 2024

بھارتی دوا ساز کمپنی کے کھانسی کا شربت پینے سے بچوں کی اموات پر 3 ملازمین گرفتار

بھارتی دوا ساز کمپنی کے کھانسی کا شربت پینے سے بچوں کی اموات پر 3 ملازمین گرفتار
March 5, 2023 ویب ڈیسک

لکھنئو(92 نیوز) - بھارتی دوا ساز کمپنی ماریون بائیوٹیک کے کھانسی کا شربت پینے سے بچوں کی اموات کے معاملے میں کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش اسٹیٹ ڈرگ اتھارٹی کے مطابق دوا کے 36 میں سے 26 نمونوں میں زہریلے مادے پائے گئے۔ کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 2 ڈائریکٹرز کی تلاش جاری ہے۔

کھانسی کے شربت میں زہریلے مادوں کے انکشاف کے بعد بھارت کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی کمپنی کی دوا پینے سے گیمبیا میں 70 جبکہ ازبکستان میں 19 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت ڈبلیوایچ او کے مطابق جعلی ادویات سے گزشتہ سال گیمبیا، انڈونیشیا اورازبکستان میں 300 سے زائداموات ہو ئی تھیں، مرنے والوں میں زیادہ تر کی عمریں 5 سال سے کم تھیں۔