Thursday, May 2, 2024

بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں، فواد چودھری

بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں، فواد چودھری
January 17, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - رہنماء تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستان کی پالیسی نہیں۔ 

منگل کے روز اپنے ٹویٹ پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا نقطہ نظر سختی سے مسترد کرتے ہیں، شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

فواد چودھری نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی آئینی حیثیت کو بحال کرے پھر ہی مذاکرات ہوں گے۔