Saturday, July 27, 2024

بھارت سے کوئی بیک چینل بات چیت نہیں ہورہی، حنا ربانی کھر

بھارت سے کوئی بیک چینل بات چیت نہیں ہورہی، حنا ربانی کھر
January 26, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرمملکت حناربانی کھر نے کہا کہ بھارت سے کوئی بیک چینل بات چیت نہیں ہورہی۔

جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں پالیسی بیان کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کے ایک ضمنی سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان بیک چینل ڈپلومیسی نہیں چل رہی۔

حنا ربانی کھر نے واضح کیا کہ اگر بیک چینل ڈپلومیسی نتیجہ خیز ہے تو اسے کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے موصول ہونیوالے پیغامات تمام اشتعال انگیز تھے اسی وجہ سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کسی قسم کی تجارت پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی موقع ملا اور بھارت پاکستان کے مطالبے پر آئے تو بات چیت کا امکان ہے۔ سیاست دانوں کا فرض ہے کہ وہ سفارتکاری کے راستے میں آنے کے بجائے صحیح کام کریں۔

کرتار پور راہداری ایک اچھی ترجیح قرار دیتے ہوئے حنا ربانی نے کہا کہ یہ واضح طور پر ایک مثبت تجویز ہے، پاکستان نے ہمیشہ اس طرح کے امن سازی کے منصوبوں کی تکمیل میں فرنٹ مین کا کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا۔