Saturday, July 27, 2024

بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا، مریم اورنگ زیب

بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا، مریم اورنگ زیب
September 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا۔

مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ آڈیو ثبوت ہے کہ کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا، نہ ہی کسی کو ناجائز فائدہ پہنچایا گیا۔ عمران خان کوئی غیرقانونی کام نہ ہونے پر غصے سے پاگل ہو گئے ہیں۔ پانچ قیراط ہیرے کے لیے حکومتی پالیسی بدلنے والا آج دوسروں  پر بہتان تراشی کر رہا ہے۔ عمران خان کو غصہ اس بات کا ہے کہ شہباز شریف نے کوئی پالیسی بدلی نہ زمین مانگی اور نہ ہی 5 قیراط کے ہیرے مانگے۔ غصہ اور تکلیف ہے کہ آڈیو میں بشری بی بی کے پانچ کیرٹ ہیرے کا ذکر نہیں۔ خیرات کے پیسے اپنی ذات اور سیاست کے لئے استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے کا چیخنا چلانا بنتا ہے۔

مریم اورنگ زیب نے کہا ‎190 ملین پاﺅنڈ ”بندلفافے“ میں پانچ قیراط کی انگوٹھی دینے والے کو ”عطیہ“ کرنے جیسا کوئی کام نہیں ہوا۔ پانچ قیراط ہیرے کے لئے حکومتی پالیسی بدلنے والا آج دوسروں پر بہتان تراشی کر رہا ہے۔