Saturday, September 21, 2024

بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، عالمی برادری نوٹس لے، دفتر خارجہ

بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، عالمی برادری نوٹس لے، دفتر خارجہ
December 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - دفتر خارجہ کا کہنا ہے بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ عالمی برادری نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے طویل عرصے تک دہشت گردی کا سامنا کیا۔ بھارت میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل نہیں۔ عالمی برداری کو بھارت میں ہونے والے ظلم کو نذرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

ترجمان نے بتایا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل 11 اور 12 دسمبر کو پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ اُن کے دورے کے دوران او آئی سی کے ایجنڈے پر موجود تنازعہ جموں و کشمیر، اسلامو فوبیا اور افغانستان میں انسانی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ حملے میں زخمی ہونے والے سپاہی کی عیادت کی ہے۔ عبیداللہ نظامانی کو پاکستان بلایا گیا ہے۔ امید ہے افغان عبوری حکومت سفارت خانے کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔