Tuesday, April 16, 2024

بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجدد الف ثانیؒ کے عرس میں شرکت سے محروم کردیا

بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجدد الف ثانیؒ کے عرس میں شرکت سے محروم کردیا
September 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بھارت نے پاکستانی زائرین کو حضرت مجدد الف ثانیؒ کے عرس میں شرکت سے محروم کردیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بھارت نے حضرت مجد الف ثانی کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی منتظمین کو ویزا دینے سے انکار کردیا۔

وزارت مذہبی اُمور کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے منتظمین کے بغیر عرس کے لیے زائرین بھجوانے سے معذرت کرلی۔ تاریخ میں پہلی بار بھارت کی جانب سے زائرین کے ہمراہ منتظمین کو ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ بھارت میں تمام زائرین کی انفرادی پولیس تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

سکیورٹی رسک کے پیش نظر وزارت مذہبی امور نے منتظمین کے بغیر زائرین بھجوانے سے معذارت کرلی ہے۔