Friday, April 26, 2024

بھارت نے چناب کے بعد راوی میں بھی پانی چھوڑ دیا

بھارت نے چناب کے بعد راوی میں بھی پانی چھوڑ دیا
August 2, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - دریائے چناب کے بعد اب بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں پانی چھوڑ دیا گیا۔ فلد فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دو لاکھ کیوسک پانی کا سیلابی ریلا ایک دو دن میں دریائے راوی سے گزرے گا۔ دوسری جانب ضلعی انظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کیے گئے۔

دریائے چناب کے بعد بھارت نے دو لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ دریائے راوی میں چھوڑ دیا ہے مگر دوسری طرف ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر محکموں نے سیلابی صورتحال پر سے نمٹنے کے لئے اقدامات نہیں کیے۔ فلڈ فور کاسٹینگ ڈویژن کے مطابق دریائے راوی میں موجودہ پانی کا 33 ہزار کیوسک ہے۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر قریبی آبادیوں میں میں رہاش پذیر افراد میں تشویش کی لہر دوڑگئی ہے۔ کئی ایکٹر دھان، باجرہ اور مکئی کی فصل زیر آب آچکی ہے۔ رہائشی سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر اپنے یہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

دوسری طرف واٹر انڈس کمشنر حکام نے بھارت سے ڈیٹا لینے کے لئے خط لکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکام کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔

بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی سے دریائے راوی، دریائے اوج، نالہ بئیں، نالہ ڈیک اور نالہ بسنتر بپھر گئے۔