Saturday, May 18, 2024

بھارت میں مسلمانوں کے سماجی اور معاشی بائیکاٹ کی تیاریاں

بھارت میں مسلمانوں کے سماجی اور معاشی بائیکاٹ کی تیاریاں
January 9, 2022 ویب ڈیسک

چھتیس گڑھ (92 نیوز) بھارت میں مسلمانوں کے سماجی اور معاشی بائیکاٹ کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

بھارت میں مسلمانوں کی زندگیاں جہنم بن گئیں، ریاست چھتیس گڑھ میں مسلمان دکاندار سے خریداری نہ کرنے، مسلمانوں سے میل جول نہ رکھنے کا وچن لیا گیا۔

سیکڑوں انتہا پسند ہندوؤں نے کھلے میدان میں مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کی، بائیکاٹ بائیکاٹ کے اعلانات کیے گئے۔

مودی سرکار کے بھارت میں مسلمانوں کے لیے زندگی گزارنا محال ہوتا جارہا ہے۔ بھارت میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کو بنیادی حقوق بھی فراہم نہیں کیے جاتے۔

انتہا پسند ہندو مودی سرکارکی ہلا شیری پر مسلمانوں پر آئے روز ظلم ڈھاتے ہیں، کبھی سربازارتشدد، تو کبھی معاشی وسماجی بائیکاٹ کے اعلانات کیے جاتے ہیں۔

ریاست چھتیس گڑھ میں مسلمانوں کا بائیکاٹ کرنے والے انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔