Saturday, May 18, 2024

بھارت میں گجرات کا قصائی وزیراعظم بن چکا ہے، بلاول بھٹو

بھارت میں گجرات کا قصائی وزیراعظم بن چکا ہے، بلاول بھٹو
December 16, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے بھارت میں گجرات کا قصائی وزیراعظم بن چکا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا پاکستان میں دہشتگردی کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔ دہشت گرد عناصر کو  ہمسایہ ملک سے معاونت مل رہی ہے۔ جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا کسی صورت درست نہیں۔ دہشت گردوں کا کسی مذہب یا خطے سے تعلق نہیں۔

نیویارک میں پریس کانفرنس  اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا  پاکستان کو روس سے کوئی تیل نہیں ملا اور نہ ہی مل رہا ہے۔ حقیقت میں ان دنوں کوئی بھی رعایتی  نرخوں  پر تیل  نہیں  دے  رہا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس  سے یواین ہیڈ کوارٹر ز میں ملاقات بھی ہوئی۔ بلاول بھٹو  زرداری  نے  سیلاب متاثرین کی بحالی  اور  تعمیر نو  پر بات  چیت کی ۔ انہوں نے سیلاب زد گان کی مدد کےلئے انتونیو گوتریس   کی کوششوں کو سراہا ۔

اس موقع پر  بلاول بھٹو  زرداری  نے  مسئلہ  کشمیر  اقوام متحدہ کی قرار دادوں  کے مطابق  حل کرنے  پر زور  دیا۔