Friday, April 19, 2024

بھارت مسلمانوں کیلئے جہنم بن چکا ہے، رعنا ایوب

بھارت مسلمانوں کیلئے جہنم بن چکا ہے، رعنا ایوب
February 13, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) بھارتی خاتون صحافی رعنا ایوب کا کہنا ہے بھارت مسلمانوں کیلئے جہنم بن چکا ہے۔

برطانوی ٹی وی کے پروگرام میں رعنا ایوب نے مودی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا بی جے پی  قرآن اور حجاب پر  پابندی چاہتی ہے۔ حجاب پہننے پر مسلم طالبات پر تعلیم کا دروزاہ بند  ہے۔ تعلیمی اداروں میں ہندو دہشت گرد گھس آئے ہیں۔ مسلمانوں کو بھارت میں ہر روز نشانہ  بنایا جاتا ہے۔ حکمران جماعت کے فوکل پرسنز اس معاملے کو مکمل نظر انداز کر رہے  ہیں۔

رعنا ایوب نے کہا کونسا کلچر سیکڑوں افراد کے جتھے کو اجازت  دیتا ہے کہ وہ سکارف لہراتے ہوئے جے سری رام کے نعرے لگائیں۔ نوجوان مسلم لڑکی کو ہراساں کریں اور اسے تعلیمی ادارے کے اندر داخل نہ ہونے دیں ۔ ہندوستانی آئین کا آرٹیکل 25 ہر شہری کو حقوق دیتا ہے۔ مسٹر مودی بھارتی آئین کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ یہاں لڑکیاں اپنے بنیادی حقوق کے لئے لڑ رہی ہیں۔