Saturday, April 20, 2024

بھارت میں مسلمان صحافی محمد زبیر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار

بھارت میں مسلمان صحافی محمد زبیر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار
June 28, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) - بھارت میں صحافی محمد زبیر کو مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارت حکومت کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز کاروائیاں نہ رک سکیں۔ مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں مسلمان صحافی کو بغیر کسی ایف  آئی ار دیکھائے  گرفتار کر لیا گیا ۔ صحافی محمد زبیر کے خلاف ایف آئی آر ایک شخص کی شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی جس نے دہلی پولیس کو سوشل میڈیا پر ٹیگ کیا تھا اور الزام لگایا کہ زبیر نے ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

محمد زبیر انڈیا کے ایک سرکردہ صحافی ہیں اور ان کا نام فیک نیوز چیک کرنے اور عوام کے درمیان اس بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے مشہور ہے۔ محمد زبیر گذشتہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی جانب سے ایک ٹی وی میں نبی کریمﷺ کے بارے میں گستاخانہ  بیانات کو منظر عام پر لانے اور ٹوئٹر کے ذریعے اس خبر کو عام کرنے کے بعد خبروں میں رہے ہیں۔

صحافی محمد زبیر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "سچ کی ایک آواز کو گرفتار کرنے سے ہزاروں اور آوازیں  بلند ہونگی"۔

کئی دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے گرفتاری  کی مذمت کی  اور آزادی صحافت کی  خلاف ورزی قرار دیا اور زبیر کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔