Friday, April 19, 2024

بھارت میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی، پاکستان کی بھارتی ناظم الامور سے شدید الفاظ میں مذمت

بھارت میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی، پاکستان کی بھارتی ناظم الامور سے شدید الفاظ میں مذمت
February 10, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ہندوستانی ریاست کرناٹک میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی کے معاملے پر پاکستان نے بھارتی ناظم الامور سے شدید الفاظ میں مذمت کی۔

بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق آر ایس ایس اور بی جے پی کی حجاب مخالف مہم تشویشناک ہے۔ مسلمان خواتین کو غیرانسانی، شیطانی مہم کے ذریعے سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں بڑھتی مذہبی عدم برداشت، منفی تصورات ، مذبی بنیاد پر امتیازی سلوک پر بی جے پی قیادت کی خاموشی اور ہندتوا حامیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونا تشویشناک ہے۔ کرناٹک، آسام، تریپورہ، گروگرام، اتراکھنڈ میں مسلم مخالفت ختم کی جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم جیسے بنیادی حق سے مسلمان طالبات کو محروم نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت کرناٹک میں خواتین کی ہراسگی کے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچائے۔