Saturday, April 27, 2024

بھارت میں جنونی ہندوؤں کا مسجد پر دھاوا، جھنڈا لہرا دیا

بھارت میں جنونی ہندوؤں کا مسجد پر دھاوا، جھنڈا لہرا دیا
April 12, 2022 ویب ڈیسک

پٹنہ (92 نیوز) - بھارت میں جنونی ہندوؤں نے مسجد پر دھاوا بول دیا، انتہا پسند ہندوؤں نے اپنا مذہبی جھنڈا لہرا دیا۔

بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن کردی گئی، جنونی ہندوؤں نے پٹنہ میں رام نومی تہوار کے موقع پر مسجد کے سامنے جلوس نکالا۔

پٹنہ کے محمد پور گاؤں میں ڈاک بنگلہ مسجد کے سامنے ہندو جنونیت کا مظاہر ہ کیا گیا۔ ہندوؤں کا جتھہ تلواریں اور ڈنڈے لہراتا ہوا مسلمانوں کے خلاف نعرے لگاتا رہا۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔