Tuesday, April 23, 2024

بھارت میں بابری مسجد کے بعد قدیم گیانواپی مسجد ہندؤ انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی

بھارت میں بابری مسجد کے بعد قدیم گیانواپی مسجد ہندؤ انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی
May 18, 2022 ویب ڈیسک

وارانسی (92 نیوز) - بھارت میں بابری مسجد کے بعد ایک اور تاریخی مسجد گیانواپی ہندؤ انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئی ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے وارانسی کے مجسٹریٹ کومسجد کا وضو خانہ سیل کرنے کا حکم دےدیا ہے ۔ گیا نواپی مسجد میں صرف 20افراد کو نماز کی اجازت دی گئی ہے۔ ہندوؤں نےنام نہاد سرکاری سروے کے بعد سپریم کورٹ میں رٹ دائر کی تھی۔

 دوسری جانب مسجدکی انتظامی کمیٹی نے مسجد کی حدود میں مندر ہونے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ گیانواپی مسجد مغل حکمران اورنگزیب نے اپنے عہد حکومت میں تعمیرکرائی تھی۔