Wednesday, May 1, 2024

بھارت میں امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے سے 16 یاتری ہلاک

بھارت میں امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے سے 16 یاتری ہلاک
July 9, 2022 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) - بھارت میں امرناتھ یاترا کے دوران بادل پھٹنے سے 16 یاتری ہلاک اور ہزاروں متاثر ہو گئے۔

بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں امرناتھ کے مقام پر امرناتھ  یاترا کے دوران بادل پھٹنے  سے سیلاب آ گیا۔ سیلاب کے زد میں آ کر 16 یاتری ہلاک اور 40 سے زائد لاپتہ ہو گئے  جبکہ 21 زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ۔ 15 ہزار کے قریب  ہندو یاتریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق این ڈی آر ایف کی چار ٹیمیں اور بھارتی فوج کے جوان  ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں ۔ بادل پھٹنے کے 10 منٹ کے اندر آٹھ ہلاکتوں کی اطلاع ملی تھی ۔ امرناتھ یاترا  میں  عقیدت مندوں کے لیے لگائے گئے 25 کے قریب خیمے اور دو لنگر پہاڑوں سے آنے والے تیز پانی سے بہہ گئے۔

43روزہ امرناتھ یاترا تین سال کے وقفے کے بعد 30 جون کو شروع ہوئی۔ 2019 میں یاترا کو مرکز کی جانب سے آئین کی دفعہ 370 کی دفعات کو ختم کرنے سے پہلے درمیان میں منسوخ کر دیا گیا تھا۔ کووڈ وبائی امراض کی وجہ سے 2020 اور 2021 میں یاترا نہیں ہوئی تھی۔