Friday, April 26, 2024

بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، شاہ محمود

بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے، شاہ محمود
March 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب میں کہا مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ بھارتی تسلط اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، غیرقانونی اور جابرانہ بھارتی اقدامات خطے کے امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازع کشمیر کا حل چاہتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پانچ اگست کے اقدامات فوری واپس لے۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم حالیہ دنوں میں مزید تیز ہوگئے۔

شاہ محمود نے کہا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلم امہ کی صفوں میں اتحاد کی ضرورت ہے، اُنہوں نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس مُسلم اُمہ کو چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ہوگی۔