Sunday, September 8, 2024

بھارت کیساتھ نتیجہ خیر مذاکرات چاہتے ہیں، مگر وہ سازگار ماحول نہیں بنا رہا، دفتر خارجہ

بھارت کیساتھ نتیجہ خیر مذاکرات چاہتے ہیں، مگر وہ سازگار ماحول نہیں بنا رہا، دفتر خارجہ
January 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا بھارت کے ساتھ نتیجہ خیر مذاکرات چاہتے ہیں، دوسری جانب سے مذاکرات کیلئے سازگار ماحول نہیں بنایا جا رہا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ تین ہفتوں سے اس سلسلے میں کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کو گندم کی فراہمی کی اجازت دی تھی۔

انہوں نے چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کے بارے میں افواہوں کو بھی مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پُرامن اور دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے۔ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد سے ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے کہا کہ وہ کشمیر کے معصوم لوگوں پر بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

پاکستانی طلباء کی چین واپسی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستانی حکام اس معاملے کو متعلقہ چینی حلقوں کے ساتھ اٹھا رہے ہیں تاکہ پاکستانی طلباء اپنی تعلیم کے حصول کے لیے واپس چین جا سکیں۔