Thursday, April 18, 2024

بھارت کیساتھ کسی دو طرفہ ملاقات کا پلان نہیں ہے، بلاول بھٹو

بھارت کیساتھ کسی دو طرفہ ملاقات کا پلان نہیں ہے، بلاول بھٹو
July 30, 2022 ویب ڈیسک

تاشقند (92 نیوز) - وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے بھارت کیساتھ کسی دو طرفہ ملاقات کا پلان نہیں ہے۔

تاشقند میں موجود وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ستمبر میں پاک ، بھارت وزرائے اعظم ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ عمران خان کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ اگست 2019 کے بعد بھارت کے ساتھ تعمیری بات چیت مشکل ہوئی۔ بھارتی سیاستدانوں کے اسلاموفوبیا پر مبنی بیانات بات چیت کو مشکل بنا رہے ہیں۔ بھارت ہمارا پڑوسی ملک ہے۔ آپ بہت سی چیزوں کا انتخاب کر سکتے ہیں، پڑوسی کا نہیں۔ ہمیں اپنے پڑوسی کے ساتھ رہنے کی عدات ڈالنی چاہیے۔