Friday, May 3, 2024

بھارت کیخلاف میچ میں پلان کے مطابق کھیلیں گے، بابر اعظم

بھارت کیخلاف میچ میں پلان کے مطابق کھیلیں گے، بابر اعظم
August 27, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا کل ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کہتے ہیں پلان کے مطابق کھیلیں گے۔

میچ پری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ شاہین آفریدی کی کمی محسوس کی جائے گی، میچ والے دن سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے، بطور کپتان سوفیصد کارکردگی دینا چاہتا ہوں۔

اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن ہوا۔ آپشنل ٹریننگ سیشن میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، محمد نواز، خوشدل شاہ، حیدر علی عثمان قادر اور افتخار احمد شریک ہوئے۔ کوچز نے بیٹرز کو ہارڈ ہٹنگ ٹریننگ کرائی، باؤلرز کو نیٹس ٹارگٹ باؤلنگ کرائی گئی۔