Thursday, April 25, 2024

بھارت کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کی دعوت

بھارت کی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کی دعوت
January 24, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بھارت نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی۔

بھارت رواں سال شنگھائی تعاون تنظیم کے منتظم صدر کے فرائض انجام دے رہا ہے، ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس مئی میں بھارتی شہر گووا میں ہوگا۔ چیف جسٹسس کا اجلاس مارچ میں شیڈول ہے، جس کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو بھی دعوت نامہ ارسال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاسوں میں شرکت کا فیصلہ شراکت داروں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

اس سے قبل اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے۔ مزید کہا کہ خطے میں بہتری کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔