Saturday, April 20, 2024

بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں تحریک آزادی کو دہشتگردی سے جوڑنے کی سازش، پاکستان کی مذمت

بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں تحریک آزادی کو دہشتگردی سے جوڑنے کی سازش، پاکستان کی مذمت
August 21, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - ہندوستان کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں تحریک آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی سازش کی پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔

بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دہشتگردی ظاہر کرنے کی سازش بے نقاب ہوگئی، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی ہم منصب کی 9 اگست کی سلامتی کونسل کی تقرر کے جواب مراسلہ بھجوا دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نےکہا ہے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو دہشتگردی سے جوڑنا گمراہ کن ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کے لیے ہے، یہ حق اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے انہیں دیا۔ مسلمان جرم کرے تو دہشتگردی، غیر مسلم کرے تو پرتشدد جرم، یہ تخصیص ختم کرنا ہو گی۔

پاکستان کے مستقل مندوب کا کہناتھا کہ عالمی انسداد دہشتگردی ڈھانچہ، ریاستی دہشتگردی کا خاتمہ کرنے میں مکمل ناکام رہا۔ انسداد دہشتگردی کے لیے ناانصافی، ظلم، بیرونی مداخلت، قبضہ، حق تلفی ختم کرنا ہو گی۔ حق خودارادیت کی پرامن جدوجہد کو طاقت سے دبانا، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کہاں کا انصاف ہے۔