Monday, May 6, 2024

بھارت کی مسلم کش پالیسی پر اس کے اپنے بھی بول پڑے

بھارت کی مسلم کش پالیسی پر اس کے اپنے بھی بول پڑے
April 27, 2022 ویب ڈیسک

نیو دہلی (92 نیوز) - بھارت کی مسلم کش پالیسی پر اس کے اپنے بھی بول پڑے۔ بھارت کی اہم شخصیات نے بھی آواز بلند کر دی۔

سابق بھارتی بیوروکریٹس نے مودی کو خط لکھ کر مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بند کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ سو سے زائد بھارتی بیوروکریٹس کی طرف سے لکھے گئے خط میں  کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی سرپرستی میں نفرت کی سیاست عروج پکڑتی جا رہی ہے۔ اقلیتوں کو نشانہ بنانے کیلئے آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ ظلم کے اس نظام پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

سابق بھارتی بیوروکریٹس  نے تین صفحات کے خط میں نریندر مودی سے کہا ہے کہ قلیتوں پر مظالم میں ریاستی  حکومتیں بھی وفاق کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہیں جس سے بھارتی آئین کو شدید خدشات لاحق ہو چکے ہیں۔ مودی نفرت کی سیاست ختم کریں۔ ہم بطور سابق بیورکریٹ ظلم کے اس نظام پر خاموش نہیں رہ سکتے۔