Tuesday, April 23, 2024

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے

بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے
February 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے۔

پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے خاندان کو انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے،، ٹیم رکن نے انتظامیہ کو آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم گزشتہ روز پاکستان کے ساتھ سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچی ہے۔ مہمان ٹیم اپنے دورے کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔