Saturday, July 27, 2024

بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے جنوبی قطب پر اتر گیا

بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے جنوبی قطب پر اتر گیا
August 23, 2023 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) - بھارت کا خلائی مشن چندریان تھری چاند کے جنوبی قطب پر اترگیا۔

اس سے قبل امریکا، روس اور چین چاند کے خط استوا کے قریب سافٹ لینڈنگ کر چکے ہیں۔ قطب جنوبی تک کوئی مشن کامیاب نہیں ہوسکا۔

چندریان تھری کا خلائی مشن 14 جولائی کو بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش سے شروع ہوا، آج 40 روز کے طویل سفر کے بعد منزل مقصود پر پہنچ گیا۔