Wednesday, May 8, 2024

بھارت کا دریائے چناب پر کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کرنیکا اعلان

بھارت کا دریائے چناب پر کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کرنیکا اعلان
May 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - مودی سرکار نے ایک مرتبہ پھر سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کردی، بھارت نےدریائے چناب کے مقام پر کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارت نے دریائے چناب کے مقام پر 540 میگاواٹ کا کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کے اس اعلان پرتحفظات کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی حکومت کو یہ متنازعہ منصوبہ شروع کرنے کے اعلان پر خط بھی لکھے گا۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی کیبنٹ کمیٹی فار اکنامک افیئرز اس منصوبے کی منظوری دے چکی ہے، انڈس واٹر کمیشن بھارت سے کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تمام تر تفصیلات طلب کرے گا۔

بھارت پاکستانی دریاؤں پر نیا پراجیکٹ شروع کرنے سے چھ ماہ قبل پاکستانی حکومت کو آگاہ کرنے کا پابند ہے۔