Thursday, April 25, 2024

بھارت، گرل فرینڈ کے 35 ٹکڑے کرنے والے آفتاب پر تلوار بردار افراد کا حملہ

بھارت، گرل فرینڈ کے 35 ٹکڑے کرنے والے آفتاب پر تلوار بردار افراد کا حملہ
November 29, 2022 ویب ڈیسک

نئی دہلی (92 نیوز) - بھارت میں خاتون دوست کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھنے والے ملزم آفتاب پونے والا پر پولیس وین میں لے جاتے ہوئے تلواروں سے مسلح دو افراد نے حملہ کر دیا۔

اس حملے میں ملزم محفوظ رہا، دونوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا، حملہ آوروں نے اپنا تعلق ہندو سینا سے بتایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلواریں اٹھائے دو افراد ملزم آفتاب پونے والا پر اس وقت حملہ آور ہوئے جب پولیس ملزم کے پولی گرافک اور ڈرگ ٹیسٹ کروا کر واپس لے کر جارہی تھی۔

ملزم آفتاب پونے والا اعتراف جرم کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے، ملزم نے اپنی دوست شردھا واکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیئے تھے اور لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکتا رہا تھا۔