Sunday, September 8, 2024

بھارت، چھٹی جماعت کے طالب علم پر کتاب نہ لانے پر استاد کا شدید تشدد، حالت تشویشناک

بھارت، چھٹی جماعت کے طالب علم پر کتاب نہ لانے پر استاد کا شدید تشدد، حالت تشویشناک
August 18, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - مودی کے ہندوستان میں کم عمر مسلمان بچے بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے۔ چھٹی جماعت کے طالب علم پر کتاب نہ لانے پر استاد نے شدید تشدد کیا، معصوم بچے کی حالت تشویشناک ہوگئی، آئی سی یو میں زیر علاج ہے، بچے کی گردن پر گلہ گھونٹنے کے نشانات بھی پائے گئے۔

بھارت میں مسلمان طلباء پر آئے روز تشدد کے واقعات بڑھنے لگے۔ دہلی کے علاقے مصطفیٰ آباد میں چھٹی جماعت کے طالب علم کو استاد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

گیارہ سالہ ارباز کو انتہا پسند ہندو استاد نے ہندی کی کتاب سکول نہ لانے پر پیٹ ڈالا۔ تشدد سے معصوم بچے کی حالت تشویشناک ہوگئی۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ بچے کی گردن پر گلہ گھونٹنے کے نشانات بھی ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ اسکول ٹیچر بچے کو تھپڑوں، گھونسوں اور لاتوں سے مارتا رہا ہے۔ دوسری جانب اسکول انتظامیہ معاملہ دبانے اور رفع دفع کرنے کے لیے والدین پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔