Sunday, September 8, 2024

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کر رہا ہے، منیر اکرم

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کر رہا ہے، منیر اکرم
January 22, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) پاکستانی مندوب منیراکرم کا کہنا ہے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کر رہا ہے۔

منیر اکرم نے جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کی۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر رہا ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ 21 جنوری 1990 کو بھارتی فوج نے گاؤ کدل میں قتل عام کیا۔ بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں ایک لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں ۔ ابھی تک بھارت کے جرائم پر کوئی جوابدہی نہیں ہوئی ۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کے لئےکردار ادا کرے ۔

 منیر اکرم بولے بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے ، اقوام متحدہ نوٹس لے ۔ عالمی بحرانوں سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ۔