Sunday, September 8, 2024

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ 2003ء اور 2023ء میں حیران کن مماثلت

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ 2003ء اور 2023ء میں حیران کن مماثلت
November 18, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ 2003ء اور 2023ء میں حیران کن مماثلت سامنے آنے لگیں۔

ورلڈ کپ 2003ء میں آسٹریلیا نے فائنل سے قبل لگاتار 10 میچوں میں فتح حاصل کی تھی جبکہ ورلڈ کپ 2023ء میں بھارت نے بھی فائنل سے قبل مسلسل 10 فتوحات حاصل کی ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2003ء میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں گروپ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور رواں ورلڈ کپ میں کینگروز کو بھارت کے ہاتھوں چنائی میں کھیلے گئے گروپ میچ میں بھاری شکست ہوئی۔

2003ء ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کے لئے بھارت نے 8 میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی اور رواں ورلڈ کپ 2023ء میں آسٹریلیا نے 8 میچوں میں کامیابی حاصل کرکے فائنل میں جگہ بنائی ہے۔