Tuesday, April 23, 2024

بھارت، امریکا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرے، ترجمان دفتر خارجہ

بھارت، امریکا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرے، ترجمان دفتر خارجہ
September 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے بھارت، امریکا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کے امریکا کے ساتھ دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں۔ پاک، امریکہ تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں اہم ہیں۔ حالیہ مہینوں میں پاکستان امریکہ تعلقات مزید مضبوط اور کثیر الجہتی بن چکے ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین عوامی اور دوطرفہ تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک علاقائی امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے تعمیری طور پر مصروف عمل ہیں۔ ہندوستان بین الریاستی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا احترام کرے۔ بھارت پاک، امریکہ دوطرفہ تعلقات پر تبصرہ کرنے سے گریز کرے۔ بھارت کو اپنے سفارتی طرز عمل کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔