Monday, September 16, 2024

بھارت، 16 برس میں خواتین فوجی اہلکاروں کیساتھ جنسی زیادتی کے 1243 واقعات رونما

بھارت، 16 برس میں خواتین فوجی اہلکاروں کیساتھ جنسی زیادتی کے 1243 واقعات رونما
August 10, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ہندوستانی افواج میں خواتین اہلکار بھی غیر محفوظ ہیں، 2007 سے اب تک جنسی زیادتی کے 1243 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ صرف گزشتہ 3 سالوں میں ایک سو تئیس خواتین اہلکاروں نے جنسی ہراسگی اور زیادتی کی شکایات کیں، ہندوستانی افواج کے بیرون ملک جنسی استحصال اور بداخلاقی کے قصے بھی ڈھکے چھپے نہیں۔

بھارتی افواج، ہندوستان کے لئے بد نامی کا باعث بن چکی، ملکی دفاع پر معمور خواتین اہلکار اپنے افسران سے عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

2015ء سے 2017ء کے درمیان درجن سے زائد خواتین آفیسرز نے سینئر افسران کے ہاتھوں زیادتی کا دعویٰ کیا، تبت بارڈر پولیس کی ڈپٹی کمانڈنٹ کرنجیت کور نے کہا کہ ہندوستانی افواج میں خواتین اہلکاروں کو مرد اہلکاروں کو خوش کرنے کے لیے بھرتی کیا جاتا ہے، ہندوستانی فضائیہ کی خاتون پائلٹ اور سکواڈرن لیڈر کو افسران کی جانب سے ہراسگی اور جنسی زیادتی کی شکایات پر الٹا انہیں متاثرہ خواتین کو ہی سزا سنا دی۔

2008ء میں کیپٹن پونم کور کا بالا افسران کے خلاف اجتماعی زیادتی کی شکایت پر کورٹ مارشل کر دیا گیا، بالا افسران کے ہاتھوں جنسی زیادتی، استحصال اور شکایات کی شنوائی نہ ہونے پر خواتین اہلکار خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔

کانگو میں امن مشن پر مامور بھارتی فوجی جنسی استحصال میں ملوث پائے گئے، 3 ہندوستانی پیس کیپرز کو ساؤتھ افریقہ میں خاتون کے ریپ پر جیل کی سزا سنائی گئی۔