Friday, April 26, 2024

بہاولپور کے قریب کلانچ والا روڈ پر ٹریلر نے اسکول رکشہ کو کچل دیا، چار بچے جاں بحق

بہاولپور کے قریب کلانچ والا روڈ پر ٹریلر نے اسکول رکشہ کو کچل دیا، چار بچے جاں بحق
January 15, 2022 ویب ڈیسک

بہاولپور (92 نیوز) بہاولپور کے قریب کلانچ والا روڈ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ٹریلر نے اسکول رکشہ کو کچل دیا۔ حادثے میں چار بچے جاں بحق اور سترہ زخمی ہو گئے۔

آنکھوں میں سنہرے مستقبل کا خواب سجائے ، ننھے منھے بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہونے سکول جا رہے تھے۔ انہیں کیا خبر تھی کہ شدید دھند میں تیز رفتار ٹرالر کی رکشے کو ٹکر ان کی زندگیوں کے چراغ گل کر دے گی۔

مسافر خانہ کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں نواز ، وسیم سمیت 4 بچے جاں بحق جبکہ 13 بچے زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

زخمیوں کو وکٹوریہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جن میں سے 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔