Friday, September 20, 2024

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، شاہ محمود کی 20 مارچ تک عبوری ضمانت منظور

بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ، شاہ محمود کی 20 مارچ تک عبوری ضمانت منظور
March 10, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - بغاوت پر اکسانے کے مقدمہ میں لاہور کی سیشن کورٹ نے شاہ محمود قریشی کی 20 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج  نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے پچاس ہزار مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا، پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پولیس نے نہتے کارکنوں پر تشدد کیا، گاڑیوں کے شیشے توڑے۔ حکومت سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنا رہی ہے۔

ادھر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید بولے حکمرانوں کوریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکرہے۔ انتخابات ہی ملک کی بقاء ہیں۔ الیکشن سے فراریوں کو سپریم کورٹ کے کٹہرے میں لایا جائے۔