اسلام آباد (92 نیوز) - بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہبازگل پر فرد جرم پھر نہ لگ سکی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کارروائی بارہ دسمبر تک مؤخر کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد احمد ارشد محمود نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے چھٹی پر ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی۔ شہباز گل اور عماد یوسف پیش نہ ہوئے اور ان دونوں کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور ہوئی۔
رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کے وکیل نے کہا شہباز گل دمہ کے مریض ہیں، بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔ وکیل عماد یوسف نے کراچی سے آنا تھا، انہیں فلائیٹ کا ٹکٹ نہیں مل سکا۔