Friday, April 19, 2024

بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی

بغاوت پر اکسانے کا کیس، شہباز گل نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی
August 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما شہبازگل نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا۔ ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔ تحریک انصاف کے رہنما نے درخواست میں یہ موقف بھی اختیار کیا ہے کہ بیان کو توڑ مروڑ کر تقریر کا کچھ حصہ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا۔ میں پروفیسر ہوں اور  بیرون ملک درس  گاہوں میں پڑھاتا رہا ہوں۔ مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ بنتی ہی نہیں۔ مجھے بدنیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے۔