Thursday, April 18, 2024

بغاوت پر اُکسانے کا کیس، شہباز گل کو وکیل کرنے کیلئے 20 اکتوبر تک مہلت

بغاوت پر اُکسانے کا کیس، شہباز گل کو وکیل کرنے کیلئے 20 اکتوبر تک مہلت
October 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو وکیل کرنے کیلئے 20 اکتوبر تک مہلت مل گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے کیس کی سماعت کی۔ شہباز گل نے عدالت کو بتایا کہ صبح 8 بجے فیصل آباد سے پہنچنا مشکل ہوتا ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ اگلی پیشی پر صبح آنے کی ضرورت نہیں۔ اگرضرورت پڑی تو طلب کرینگے۔ عدالت نے شہباز گل کو وکیل کرنے کی استدعا بھی منظور کرلی۔

جج طاہر عباس سپرا نے پولیس کو حکم دیا کہ آج ہی شہباز گِل کی اشیاء واپس کی جائیں کہ اگر اشیاء واپس نہ کی گئیں تو پھر عدالت آجائیں۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں شہباز گل نے کہا گزشتہ 72 گھنٹوں سے پاکستان میں تماشا دیکھا جا رہا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے مال بنایا، کرپشن کی اور دھوکہ دیا۔ پولیس وارنٹ گرفتاری پر تکمیل نہیں کروا رہی۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ مجھے دو مختلف پاکستان دکھائی دے رہے ہیں۔ مجھے ہتھکڑیاں لگا کر اسلام آباد کچہری لایا جاتا تھا۔