بغاوت پر اکسانے اور دھمکانے کا کیس، ایمان مزاری اور علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
اسلام آباد (92 نیوز) - بغاوت پر اکسانے اور دھمکانے کا کیس،، اے ٹی سی اسلام آباد نے ایمان مزاری اور علی وزیر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی، دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا۔
جج ابوالحسنات ذولقرنین نے کیس کی سماعت کی، ایمان مزاری اور علی وزیر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پراسیکوٹر راجہ نوید نے ایمان مزاری اور علی وزیر کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروا لیئے گئے ہیں۔
تحریری تقاریر کے ٹرانسکرپٹ برآمد کرنا ہے، جج نے ریمارکس دیئے کہ تین دن دیئے ان میں انویسٹیگیشن آفیسر نے کیا کیا ؟ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا۔
عدالت نے ایمان مزاری کو والدہ سے کمرہ عدالت میں ملاقات کروانے کی اجازت دیتے ہوئے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر 26 اگست کو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔