Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ، شیریں مزاری کی بغاوت کی دفعہ 124 اے کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ، شیریں مزاری کی بغاوت کی دفعہ 124 اے کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد
September 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کی دفعہ 124 اے کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے تعزیرات پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124اے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی رہنماء شیریں مزاری کو ہدایت کی کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے آپ کو پارلیمنٹ جانا چاہیے، عدالت قانون سازی میں مداخلت نہیں کرے گی۔

عدالت نے شیریں مزاری کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا تھا کہ بغاوت کی دفعہ آئین پاکستان میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔