Saturday, April 27, 2024

بینظیر بھٹو عوام کی امید بن کر واپس آئی تھیں ، بلاول بھٹو

بینظیر بھٹو عوام کی امید بن کر واپس آئی تھیں ، بلاول بھٹو
October 16, 2016
کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو عوام کی امید بن کر آئی تھیں ۔ تفصیلات کےمطابق سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنےکیلئے سلام شہدا ریلی سےآغاز میں اپنے خطاب میں بلاول بھٹونے کہا ہےکہ بے نظیر ملک کی غریب عوام کی امیدبن کر واپس آئی تھیں لیکن انہیں شہد کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  اٹھارہ اکتوبر 2007 کے دن بے نظیر بھٹو کے جمہوری کاررواں پر حملہ کیا گیا آج تک پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑ ادن 18 اکتوبر 2007 کا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ  حملہ بے نظیر پر نہیں، پاکستانیوں کی امید پر کیا گیا تھا ریلی کے شہد انے بہادری کی اعلی مثال قائم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جیالوں نے دھماکے کے وقت بھاگنے کی بجائے اپنی ہیر کو بچایا ۔ انہوں نے کہا کہ   بے نظیر بھٹو کو شہید کرنیوالوں کی بھول تھی کہ اب انہیں کوئی للکارنے والا نہیں ہو گا،لیکن بی بی کا بیٹا زندہ ہے جو ان ظالموں کو للکارے گا بلاول بھٹو نے کہا کہ اب تیر کمان سے نکل چکا ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے نعرے بھی لگائے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے پاکستان کھپے بلاول بھٹو کا مزیدکہنا تھا کہ  سی پیک اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن جیسے منصوبوں سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کے دل کی دھڑکن ہے اور کراچی بانی پاکستان قائداعظم کا شہر ہے ۔ انہوں نےکہا کہ ہم کافی سازوں کا شکا رہوئے ہیں  میاں نوز شریف ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں بلاول بھٹو نے کہا ہےکہ  تیر  کمان سےنکل گیا بھٹومیدان میں آگیاہے،،بلاول بھٹوزرداری کہتےہیں ہم تخت لاہورسےآزادی لےکررہیں گےان کا مزید کہنا تھا کہ شیرکےشکارکاٹھیکہ ایک کھلاڑی کودےدیاگیا۔ ۔