بے نظیر اعوان نے کے پی کی پہلی خاتون پیرا گلائیڈر بونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا

نوشہرہ(92نیوز)نوشہرہ میں بیس پیرا گلائڈرز نے آزاد ہوا میں اڑان بھر کر خیبر پختونخوا کے پہلے پیرا گلائڈنگ شو کی رونقیں بڑھائیں جبکہ بے نظیر اعوان نےصوبے کی پہلی خاتون پیرا گلائیڈر ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق نوشہرہ کے وسیع و عریض علاقہ مصری بانڈہ میں پیرا گلائڈنگ کے لئے میدان سجایا گیا تو نئے پیرا گلائڈرز بھی میدان میں آ گئے، اپنی نوعیت کے پہلے شو میں 20 پیرا گلائڈرز نے حصہ لیا، محض ایک دن کی تربیت کے بعد پیرا گلائڈرز نے اڑان بھری تو نئے پیرا گلائڈرز کا حوصلہ بلندیوں کو چھو گیا۔
ڈیڑھ سو فٹ کی بلندی سے اڑان کرنے والے ان پیرا گلائڈرز میں ایک خاتون بے نظیر اعوان بھی شامل تھی، بے نظیر کے بقول اس سپورٹس میں مرد ہی نہیں خواتین کو بھی آگے آنا چاہیے۔
خیبر پختونخوا میں امن کی بحالی کے ساتھ ایسی سرگرمیوں سے جہاں پیرا گلائڈنگ کو فروغ ملے گا وہاں اس سے سیاحتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔