Wednesday, April 24, 2024

بیلا روس کے صدر پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

بیلا روس کے صدر پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
October 5, 2016
اسلام آباد (92نیوز) بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لوکاشینکو تین روزہ دورے میں مختلف معاہدوں پر دستخط اور چوتھے پاکستان بیلاروس بزنس فورم کا افتتاح کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق الیگزینڈر لوکا شینکو دورہ پاکستان میں صدر ممنون حسین اور وزیراعظم سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وہ سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وہ پاکستان کے ساتھ ٹیکسٹائل، زراعت اور تعلیم کے شعبوں سمیت مختلف معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔ بیلا روس کے صدر کا سولہ ماہ کے دوران پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔