Saturday, May 18, 2024

فیصل آباد : صنف نازک  کےدرمیان بیوٹیشن مقابلہ

فیصل آباد : صنف نازک  کےدرمیان بیوٹیشن مقابلہ
November 8, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں صنعت زارسکلزڈویلپمنٹ منصوبے کے تحت بیوٹی آرٹ کے مقابلے  ہوئے، جس میں  میک اپ آرٹسٹ نے صنف نازک کا خوب  بناؤ سنگھار کیا ۔ تفصیلا تکےمطابق سجنا سنورنا توخواتین کی اولین ترجیح سمجھی جاتی ہے فیصل آباد میں صنعت زارسکلزڈویلپمنٹ منصوبے کے تحت بیوٹی آرٹسٹ کے مقابلہ جات منعقد ہوئے،آنکھوں کو سموکی میک اپ سے سجایا گیا تو کہیں پارٹی میک اپ اور میچنگ لپ اسٹک سے نقوش کو نمایاں کرنے والی بیوٹیشنز سبقت لے جانے کیلئےخوب محنت کی ۔ خوبصورت ماڈلز نے لال، نیلے، پیلے اور ہرے عروسی جوڑے زیبِ تن کر رکھے تھے، ہاتھوں میں کنگن سجائے اور گہنوں سے ماڈلز کو پہلی پوزیشن کے حصول کیلئے لائن میں کھڑا کیا، شائقین نے بھی ان مقابلوں کو خوب سراہا۔ پہلی پوزیشنز لینے والی بیوٹیشن کو 25، دوسری کو20 اور تیسری پوزیشن ہولڈر کو 15 ہزار تک کے انعامات سے نوازا گیا۔