Thursday, April 18, 2024

بے نظیر بھٹو کو اس لیے شہید کیا گیا کیونکہ وہ محب وطن تھیں، بلاول بھٹو

بے نظیر بھٹو کو اس لیے شہید کیا گیا کیونکہ وہ محب وطن تھیں، بلاول بھٹو
December 27, 2022 ویب ڈیسک

گڑھی خدا بخش (92 نیوز) - پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ بے نظیر بھٹو کو اس لیے شہید کیا گیا کیونکہ وہ محب وطن تھیں۔

سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی پندرہویں برسی پر خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، بے نظیر بھٹو آمروں کیلئے خوف اور انتہاپسندوں کا منہ توڑ جواب تھیں۔

پی پی پی چئیرمین نے کہا کہ شہید بےنظیر بھٹو معاشی انصاف چاہتی تھیں، برابری پر یقین رکھتی تھیں، کچھ سیاستدان ملک تقسیم کی سیاست کرتےہیں، بے نظیر کو شہید کرکے بھی ان کی جماعت کا سفر روکا نہیں جا سکا۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ شہید بےنظیر بھٹو کےنامکمل مشن کو پورا کریں گے، امید کی سیاست کریں گے، جھوٹ، فساد اور کٹھ پتلیوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرناہے۔

ملک بھر سے جیالوں نے مرکزی تقریب میں شرکت کی۔ جلسے کے شرکا سے پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ آصفہ بھٹو، صنم بھٹو، مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف اور قائم علی شاہ نے بھی شرکت کی۔ جلسے کے شرکا نے بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ بے نظیر بھٹو کے مزار پر بھی رہنماؤں اور کارکنوں کی حاضری دی۔ بے نظیر بھٹو کی برسی پر راولپنڈی میں بھی تقریب منعقد کی گئی۔