بے گناہ رانا ثناء اللہ کو انصاف مل گیا، وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں بے گناہ رانا ثناء اللہ کو انصاف مل گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جھوٹی قسمیں کھانے والوں کو توبہ کرنی چاہیے، سابق حکومت نے جھوٹ پر جھوٹ بولا اور بے بنیاد مقدمے بنائے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، وقت کے منصف نے سچ اور جھوٹ، کھرے اور کھوٹے، بے گناہ اور گناہ گار میں لکیر کھینچ دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا بدترین سیاسی انتقام کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر رانا ثناءاللہ سمیت پارٹی اور سیاسی جماعتوں کے دیگر قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔