Saturday, May 18, 2024

بے باک صحافت، باخبر، باوثوق نائنٹی ٹو نیوز 7 سال کا ہو گیا

بے باک صحافت، باخبر، باوثوق نائنٹی ٹو نیوز 7 سال کا ہو گیا
February 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سچائی، اعتماد، عوام سے رشتے اور بے باک صحافت کے سات سال، باخبر، باوثوق نائنٹی ٹو نیوز 7 سال کا ہو گیا۔

اقتدار کی راہداریوں سے طاقت کے سرچشموں تک، روشنیوں میں نہائے روزوشب سے ترقی کی شاہراہوں تک، پھلتی پھولتی اشرافیہ سے عام آدمی کے مسائل تک، خبر کا ہر زاویہ بروقت عوام تک پہنچایا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے پاکستانیوں کا پسندیدہ نیوز چینل کا رتبہ پایا۔

6 فروری 2015ء کو اپنے صحافتی سفرکا آغاز کرنےوالا نائنٹی ٹونیوز آج اپنی مستند خبروں اورذمہ دارانہ تجزیوں کی بدولت عوام کی اولین ترجیح بن چکا ہے، یہ سنجیدہ صحافت اور انتھک محنت کا نتیجہ ہی ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز نے پاکستان میڈیا انڈسٹری میں انتہائی کم وقت میں اپنا لوہا منوایا۔ جلد بازی نہیں۔ مکمل تحقیقات کے ساتھ مصدقہ خبریں عوام تک پہنچانے کا یہ سفر جاری ہے اور جاری رہے گا۔

نائنٹی ٹو نیوز نے ایچ ڈی سے ایچ ڈی پلس کا سفر طے کیا اورعام آدمی تک ملک کے طول و عرض میں رونما ہونے والے تمام واقعات پوری صحافتی ذمے داریاں نبھاتے ہوئے پہنچائے۔ کامیابی سے جاری اِس سفر کا احوال آپ کو دکھاتے ہیں۔

تھری ڈی آگمینٹڈ ریالٹی نیوز روم اور ہولو گرام ٹیکنالوجی سے آراستہ نائنٹی ٹو نیوز نے سچائی،اعتماد اور بے باک صحافت کے جس سفر کا آغاز کیا تھا آج اسی کا نتیجہ ہے کہ نائنٹی ٹونیوز مقبولیت میں اپنے ہم عصر چینلزسے کہیں آگے ہے۔

سیاسی گرما گرمی ہو یا عوامی مسائل،کھیل کی خبر ہو،کاروباری اتار چڑھاؤ یا دنیا بھر میں ہونیوالے مختلف اہم واقعات، 92 نیوز نے سب دکھایا، خبر کا ہرزاویہ اپنے ناظرین تک پہنچایا۔

طاقت کے ایوانوں میں مچی ہو ہلچل یا سیاست کی بساط پر چلی جارہی ہوں خفیہ چالیں۔ 92 نیوز نے سب سے پہلے دی مستند خبر۔

سوشل ایشوز کو ایوان اقتدار میں پہنچانا ہو یا متوسط طبقے کی آواز بننا ہو۔ نائنٹی ٹونیوز نے ہر ذمہ داری کو احسن طریقے سے سرانجام دیا۔

بے باک صحافت یہ نعرہ نہیں عزم ہے، یہ مقصد اور نصب العین ہے کیونکہ ہم ہیں نائینٹی ٹو نیوز باخبر باوثوق۔