بے اختیار وزیراعظم 6 ماہ میں 5 بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں، شیخ رشید
راولپنڈی (92 نیوز) - عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ بے اختیار وزیراعظم 6 ماہ میں 5 بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں۔
اتوار کے روز ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ گیلپ کے مطابق 88 فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسی سےنالاں ہے، سیاسی عدم استحکام، سیاسی عذاب یا سیاسی انقلاب زیادہ دور نہیں۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بےیقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں، آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑا رہی، فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں۔قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا۔نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کے لیے جھمگٹا لگا ہوا ہے۔نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہےہیں۔نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 13, 2022
اُن کا کہنا تھا کہ 30 نومبر تک آر یا پار ہوجائے گا، قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا، نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کیلئے جھمگٹا لگا ہوا ہے۔ نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ بولے کہ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں، نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔