Saturday, July 27, 2024

بدتر معاشی بحران ورثے میں ملا، مسائل پر جلد قابو پالیں گے، اسحاق ڈار

بدتر معاشی بحران ورثے میں ملا، مسائل پر جلد قابو پالیں گے، اسحاق ڈار
March 9, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بدتر معاشی بحران ورثے میں ملا، انہوں نے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مسائل پر جلد قابو پالیں گے، ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، آئی ایم ایف سے معاہدہ چند روز میں ہوجائے گا۔

سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اور یہ معاشی بحران اتحادی حکومت کو ورثے میں ملا ہے۔ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کا فقدان اور بجٹ خسارے میں اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آئی ایم ایف کو مطمئن کردیا ہے، امید ہے جلد آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا۔

سیمینار سے خطاب میں وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے۔